عربی گرائمر کورس (حصہ اول، دوم ،سوم)

 پاکستان یا پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں مقیم طلبا اور طالبات یہ کورس با آسانی کر سکتے ہیں
تعارف:کسی زبان کو اس کی گرامر کی مدد سے سیکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ طلبہ اس زبان میں استعمال ہونے والے اسم (Noun) اور فعل ( Verb)کے صحیح استعمال کے قواعد کو سمجھ کر اس کی مشق کر لیں۔ عربی گرامر کے اس کورس کے حصہ اوّل میں عربی میں استعمال ہونے والے اسماء(Noun)کے صحیح استعمال کے بنیادی اور ابتدائی قواعد ‘اور حصہ دوم میں افعال کے صحیح استعمال کے بنیادی اور ابتدائی قواعد سمجھا کر ان کی مشق کرائی جاتی ہے‘ جبکہ حصہ سوم اسماء و افعال کے چند ایسے قواعد پر مشتمل ہے جو ابتدائی مرحلہ میں چھوڑ دیے گئے تھے۔ 

مقصد: طلبہ کو عربی گرامر کے بنیادی اصولوں سے اس حد تک متعارف کرا دیا جائے کہ قرآن و حدیث سے براہِ راست استفادے کے لیے انہیں ایک بنیاد حاصل ہو جائے ۔ اس کورس کی تکمیل کے بعد طلبہ نہ صرف عربی گرامر کی اصطلاحات اور بنیادی قواعد سے واقف ہو جائیں گے بلکہ گرامر سے متعلق بحثوں کو سمجھنے اور ان کے ذریعے اپنی استعداد کو مزید بہتر بنانے کی صلاحیت بھی انہیں حاصل ہو جائے گی۔ چنانچہ تھوڑی سی کوشش کے بعد ان کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ قرآن و حدیث کے متن کو براہِ راست سمجھ سکیں۔

کورس کا طریقہ کار: عربی گرائمر کورس تین حصوں پر مشتمل ہے۔ ہرحصہ میں ایک کتاب” آسان عربی گرائمر“ ہوتی ہے، جس میں سے مثالوں کی مدد سے طالب علم کو مشقیں حل کرنا ہوتی ہیں۔ اس کورس کی مدت معین نہیں ہے۔حصہ اوّل کی نصابی کتاب”آسان عربی گرائمر حصہ اول“ میں 26 مشقیں ہیں۔طلبہ کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ ہر مشق کو کتاب میں دی گئی مثالوں کی مدد سے سمجھ کرتسلی بخش طور پر حل کر کے ہمیں واپس بھیجیں۔ سہولت کے لیے مشقوں کو حل کرنے کے حوالے سے تینوں کتب کے وڈیو لیکچرز سے مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے مد د لی جاسکتی ہے۔
https://www.youtube.com/user/03219479584/videos

کورس کی فیس :
پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے ہر حصہ کی کل فیس مبلغ 250روپے ہے جبکہ تینوں حصوں کی مکمل فیس 750روپے ہے.اس فیس میں ڈاک خرچ بھی شامل ہوتا ہے۔
بیرون ممالک طلبہ و طالبات کے لیے پہلے حصے کی فیس 1200روپے ہے۔جبکہ تینوں حصوں کی مکمل فیس 3600روپے ہے۔
طلبہ کو تجویز دی جاتی ہے کہ عربی گرائمر کورس کے پہلے حصے کی تکمیل کرنے پردوسرے حصے اورپھر دوسرے حصے کی تکمیل پر تیسرے حصے کی فیس ارسال کریں البتہ تینوں حصوں میں بیک وقت بھی داخلہ بھی لیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے حل شدہ مشقیں ارسال کرنے کا طریقہ:
آغاز میں طلبہ کو کسی بھی زبان کو سیکھنے کا طریقہ کار اور عربی زبان کی خصوصیت عربی گرائمر حصہ اول کتاب کے صفحہ 11 تا 16 تک ایک باب تمہید پر مشتمل ایک سوالنامہ ” تمہید“ جو 10 معروضی اور 3تفصیلی سوالات پر مشتمل ہے حل کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد طلبہ کوایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 2 مشقیں کتاب میں دی گئی مثالوں کی مدد سے حل کرنا ہوں گی۔حل شدہ مشقیں ادارے کی طرف سے بھیجے گئے جوابی لفافے میں ڈال کر بغیر ٹکٹ لگائے ارسال کردیں۔ موصول ہونے پر اسے چیک کر حل شدہ پرچہ واپس طلبہ کو مع جوابی لفافہ اگلی دو مشقیں حل کرنے کے لیے ارسال کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ سلسلہ عربی گرائمر حصہ کی تکمیل تک چلتا رہتاہے۔اس کے بعد دوسرے حصے کی فیس ارسال کرنے پر دوسرا ، اور پھردوسرے حصہ کی تکمیل پر تیسرے حصے کی فیس ملنے پر تیسرا حصہ ارسا ل کر دیا جاتا ہے۔

بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے حل شدہ مشقیں ارسال کرنے کا طریقہ:
بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات اپنے حل شدہ پرچے/سوالنامے سیکن کرکےپی ڈی ایف فارمیٹ میں بذریعہ ای میل/واٹس ایپ ارسال کرنا ہوتے ہیں ۔ چیک کرنے کے بعد سکین کر کے بذریعہ ای میل/واٹس ایپ پی ڈی ایف فارمیٹ میں ارسال کیا جاتا ہے ۔ بیرون ممالک کے طلبہ کو عربی گرائمر کورس میں شامل تینوں کتب کو درج ذیل لنکس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

آسان عربی گرائمر حصہ اول
https://tanzeem.org/books/bo-07-08-09-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan/

آسان عربی گرائمر حصہ دوم
https://tanzeem.org/books/bo-08-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan-part-02-of-03/

آسان عربی گرائمر حصہ سوم
https://tanzeem.org/books/bo-09-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan-part-03-of-03/

داخلہ کی اہلیت : اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے ایف اے کی سطح کی تعلیمی استعداد ضروری ہے۔میٹرک پاس طلبہ و طالبات بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔

کورس کی سند :عربی گرامر کورس تین حصوں پر مشتمل ہے۔ ہر حصے کی تکمیل پر مجموعی طور پر ۵۰ فیصد نمبر لینے پر طلبہ/طالبات کو سند جاری کی جاتی ہے۔جبکہ تینوں حصوں کی تکمیل پر ایک علیحدہ سند جاری کی جاتی ہے۔

٭ کورس کی تکمیل کے لئے وقت کی حد مقرر نہیں ہےبلکہ اس کا انحصار طالب علم کی محنت اور وقت پر ہوتا ہے۔

٭ آپ اپنی آسانی سے جب چاہیں داخلہ لے سکتے ہیں اور اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں مشقیں حل کر کے بھیج سکتے ہیں۔

٭ آپ اپنی مطلوبہ فیس مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعےسے ارسال کر سکتے ہیں۔

1: ایزی پیسہ اکاؤنٹ
فیس بھیجنے کے اس طریقہ کار میں پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کو ترجمہ کورس اور عربی گرائمر کورس حصہ اول کے لیے مبلغ 270روپے اور قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس کے لیے مبلغ 520 روپے جب کہ بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات کومذکورہ بالا تینوں کورس میں ہر کورس کے لیے مبلغ1240روپے ارسال کرنا ہوتے ہیں۔ زائد رقم کٹوتی کی وجہ سے وصول کی جاتی ہے۔ ایزی پیسہ کا اکاؤنٹ درج ذیل ہے:

محمد کاشف
ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر:03484618767

جب بھی آپ اس اکاؤنٹ کے ذریعے فیس ارسال کریں تو آخر میں درج ای میل کے ذریعےانچارج شعبہ کومطلع ضرورفرمائیں۔اور کاشف صاحب کوبھی ان کےموبائل نمبر(:03484618767) پر ضرور آگا ہ کر دیں۔

2.   Jazz Cash Account
          جنید خان    0309-4036972

 2: آن لائن اکاؤنٹ :

اس ذریعے سے فیس درج ذیل دو اکاؤنٹس کے ذریعے ارسال کی جا سکتی ہے۔پاکستان میں مقیم طلبہ وطالبات کو فی طالب علم مبلغ 500 روپے اور بیرون ممالک طلبہ و طالبات کوفی طالب علم مبلغ 1200روپے ارسال کرنا ہوتےہیں۔یہ کورس کی مکمل فیس ہے جو ایک ہی مرتبہ ارسال کرنا ہو گی۔

(i)بذریعہ اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ منی ٹرانسفر کے ذریعے فیس ارسال کرنے کے لیے درج ذیل اکاؤنٹ استعمال کیا جائے:

Account Title: Ashraf Baig
Account No. 0096701010018843
Bank Name: MCB, Model Town, Lahore
Bank Code: 0967
IBAN A/C no. : PK85MUCB0096701010018843

(ii)بذریعہ کیش یعنی ڈیپازٹ سلپکے ذریعے سے فیس درج ذیل اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے:

Account Title: Ghufran Baig/Ashraf Baig
Account No. 00277942001
Bank Name: Dubai Islamic Bank Peco Road Lahore
Bank Code: 010
IBAN A/C no.: PK02DUIB0000000277942001
Swift Code: DUIBPKKA

نوٹ: بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات اپنی فیس پاکستان میں مقیم اپنے عزیز و اقارب یا دوست کے ذریعے سے ارسال کر سکتے ہیں۔

٭ طلبا/طالبات کو پراسپکٹس طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،وہ مندرجہ ذیل کوائف بذریعہ ای۔میل یاواٹس ایپ یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ارسال کرسکتے ہیں۔

کوائف: (1) نام…(2) والد/بنت/زوجہ/ کا نام….(3) تاریخ پیدائش:…(4) تعلیم:…..(5) پوسٹل ایڈریس:…(6)موبائل/فون نمبر:…(7) پیشہ:…..

برائے رابطہ:انچارج شعبہ خط و کتابت کورسز
قرآن اکیڈمی ،36-K،ماڈل ٹاؤن ،لاہور۔ فون:
92-42-35869501-3+
واٹس ایپ نمبر:4927901-0321
ای میل: distancelearning@tanzeem.org