اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کو کمپیوٹر پر سرچ کی سہولت کے ساتھ لانے کی سعادت فرمائی۔ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر کریں کم ہے اور اللہ تعالیٰ نے جتنی آسانی فرمائی اس کی خاص کرم نوازی اور احسان ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اسے محض اپنے فضل و کرم سے قبول فرما کر موجب برکت و رحمت اور مغفرت کا ذریعہ بنائیں۔ آمین
ادارہ AQFS (القرآن فیکٹس اینڈ سٹیٹسٹکس) کی طرف سے بخاری شریف کی پہلی کاوش (26 اپریل 2007) اور مسلم شریف کی دوسری کاوش کے بعد اسی سلسلے کی یہ مزید کڑیاں ہیں۔ موجودہ صورت میں ، قرآن مجید کے تقریبا ڈیڑہ سو سے زائد تراجم و تفاسیر معہ لفظی تراجم ، قرآن گرائمر و دنیا کے مشہور قراء کی تلاوت شامل ہیں۔ اسکے علاوہ مصباح القرآن جسمیں رنگین قرآن مجید، رنگین اردو عبارتی ترجمہ، رنگین لفظی ترجمہ اور قرآن شریف کے الفاظ جو اردو میں بھی کسی طرح مستعمل ہیں تفصیل دی گئی ہے جس سے قرآن مجید سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ 2700 سے زائد موضوعات قرآنی مکمل قرآنی آیت کے ریفرینس کے ساتھ شامل ہیں۔ ان کثیر تراجم و تفاسیر کو تین حصوں تفاسیر اولیٰ (انیسوی صدی سے قبل) ، تفاسیر وسطیٰ (انیسوی صدی کے دوران) اور تفاسیر موجودہ (موجودہ صدی) میں تقسیم کیا گیا ہے جو ان ادوار میں تصنیف کی گئی
احادیث کی سب سے مستند چودہ کتب ( مع مکمل صحاح ستہ) و ( مکمل کتب تسعہ) شامل ہیں۔ اسمیں تمام احادیث کا عربی متن بمعہ اعراب و بغیر اعراب شامل ہے۔ ان تمام احادیث کتب کا انگلش ترجمہ بھی شامل ہے۔ بخاری شریف، سنن ابو داؤد، سنن ابن ماجہ، سنن نسائی رنگین بھی شامل ہیں۔ 8600 سے زائد موضوعات حدیث مکمل احادیث کے ریفرینس کے ساتھ شامل ہیں۔ احادیث کے تمام راویوں اور انکی روایت کردہ تمام احادیث شامل ہیں جو ایک کلک کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔ مکررات احادیث (وہ احادیث جو ایک سے زائد ہیں چاہے کسی بھی کتب میں ہوں) کی تفصیل ہر حدیث کے ساتھ شامل ہے۔ ہر حدیث کا موضوع / موضوعات دیے گیے ہیں اور ہر موضوع سے متعلق تمام احادیث ایک کلک کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔ تشریح احادیث کی کتاب مشکوہ شریف بھی شامل ہے۔