تنظیم ڈیجیٹل لائبریری

TanzeemDigitalLibrary.com

یہ ویب سائٹ و موبائیل فون ایپ محترم جناب ڈاکٹراسرار احمدؒ اور تنظیمِ اسلامی کے دیگر مصنفین کی کتابوں پر مشتمل ہے یہ ویب سائٹ اور موبائل فون اپلی کیشنز شعبہ تحقیقِ اسلامی، مرکزی انجمن خدام القرآن کے زیر انتظام تیار کی گئی ہیں ۔ محترم ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللہ علیہ تنظیم اسلامی کے موسس اور بانی ہیں۔ انسانیت نے اپنے رب سے جو عہد الست باندھا تھا اس پیمان وفا کو زندگیوں میں پیوستہ کرنے کے حوالے سے محترم ڈاکٹر اسرار احمد نے زندگی بھر جدوجہد کی ۔ نور قرآن و سنت کے نورس موتی آپؒ کی تقریروں اور تحریروں میں نگینوں کی طرح جڑے ہوۓہیں۔ دیدہ تر کے ستاروں کا جبینوں پر جھلملانے کا بیان ہو یا چاندنی کی لطیف سی ردا، اشکوں سے لپٹ جانے کا۔ انسانوں کی جذب باہم میں پرو کر محفل انجم بنانے کا عمل ہو یا وسیع تناظر میں آئین گلستاں و دستور بہاراں کا ذکر ہو۔ آپؒ کے لوح و قلم نے ان تمام افکار کا بدرجہ اتم احاطہ کیا ہے۔

ان افکار کو چہار دانگ عالم میں عام کرنے کے لیے اس ویب سائٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالجی کی حد آفاق کی حد ہے۔ ہمارا مطمع نظر ہے قرآن و سنت کا پیغام اس ذرییعے سے موج شمیم کی طرح نبض ہستی میں رواں ہوجاۓ- اس ویب سائٹ پرمحترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ اور مرکزی انجمن خدام القرآن کی کتب کے مطالعے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ الفاظ اور موضوعات کو تلاش کرنے کی سہولت موجود ہے۔ قرآنی آیات، احادیث مبارکہ اور دیگر عبارات کو آسانے کے لیے کلر کوڈنگ کرکے متنوع کردیا گیا ہے۔یہ کاوش اس حوالے سے انفرادی اہمیت کی حامل ہے کہ آپ مطلوبہ مواد کو کاپی اور پیسٹ کرکے سوشل میڈیا پر عام کر سکتے ہیں نتیجتا” چراغ سے چراغ جلانے کا عمل تیز تر ہوگا۔ جیسے جیسے دیے سے دیا روشن ہوتا جاتا ہے شب ظلمت کی تیرگی کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ اور ہاں تحقیقی کام کرنے والوں کے لیے بھی اس آسان رسائی میں آسائش منزل کا پہلو ہے۔

لگ گئ آگ بلا سے جو نشیمن کو میرے
اہل گلشن تو ہوے برق و شرر سے
گر چھوڑ جاتے جو نہ ہم کف پا اپنے
ہوتا نہ کوئ تیری رہ گزر سے آگاہ

ہم آپ سے التماس کرتے ہیں کہ اس کوشش میں جو بھی کمی یا کوتاہی کا پہلو نظر آئے تو ہمیں اس سے ضرور مطلع کیجیۓ ۔ آپ یہ وضع کرم ہمارے لیے باعث مسرت ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو

TanzeemDigitalLibrary.com